112

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ کارکردگی و جاری منصوبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ کارکردگی و جاری منصوبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا*۔
*ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے کے قیام کے حوالے سے تمام تحصیلوں میں دستیاب سٹاف اور مشینری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سے جاری بیوٹیفکیشن اسکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں واسا جھنگ کو سیوریج مسائل کے فوری ازالے کے لیے کام مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیںمزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی پٹرول پمپس مالکان سے میٹنگ کی ۔ انہوںنے الیکٹرک چار جنگ پوائنٹس کے قیام کے حوالے سے ہدایات جاری کیں جبکہ پٹرول پمپ پر پبلک واش رومز کی صفائی و سیفٹی آلات کے حوالے سے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن ) اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں. پلس پراجیکٹ اور ریونیوریکوریز کے حوالے سے ریونیو افسران کی تحصیل وائر کارکردگی ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کار کردگی اور انسداد سموگ مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ انہوںنے بیوٹیفکیشن اسکیموں پر جاری کام کی پیشرفت اور ستھر اپنجاب کے حوالے سے ضلع بھر میں جاری صفائی آپریشن پر بریفنگ لی اور کہا کہ تجاوزات کے خاتمے ، صفائی اور سیوریج مسائل کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے گا*۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں