126

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ میں اقربا پروری کا راج، سنیارٹی لسٹوں کا ریکارڈ غائب ھونا۔قانون کو پسِ پشت ڈال کر جونیئرز کو نوازنے کا انکشاف، ڈی سی جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ میں اقربا پروری کا راج، سنیارٹی لسٹوں کا ریکارڈ غائب ھونا۔قانون کو پسِ پشت ڈال کر جونیئرز کو نوازنے کا انکشاف، ڈی سی جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ*
*جھنگ ایجوکیشن اتھارٹی میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں نے محکمہ تعلیم کے وقار کو داؤ پر لگا دیا۔ جاوید اعوان کی رپورٹ کے مطابق، اتھارٹی میں 2024.5 سے پہلے سنیارٹی لسٹوں کا کوئی وجود نہیں، جس کی وجہ سے مستحق ملازمین اپنی جائز ترقیوں سے محروم ہیں۔ قانون کے مطابق جس اتھارٹی کو بھرتی کا اختیار حاصل ہے*، *وہی سنیارٹی لسٹ ترتیب دینے کی مجاز ہے، مگر یہاں ضوابط کو پیروں تلے روندتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کر کے صرف منظورِ نظر اہلکاروں کو فائدے پہنچائے گئے۔ اس صورتحال پر محکمہ تعلیم کے دیانتدار ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ایجوکیشن اتھارٹی/ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر سے اپیل کی ہے کہ اس “سکہ شاہی” کا خاتمہ کیا جائے اور میرٹ کی پامالی میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اور مطالبہ کیا ھے کہ EST کی سنیارٹی لسٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیمیل/میل سے ترتیب کروائی جائیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں