*جھنگ (جاوید اعوان سے): سال 2026 کی پہلی پولیو مہم کے سلسلے میں رورل ہیلتھ سینٹر گڑھ مہاراجہ میں یونین پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر کرن ضمیر میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ نے کی* *یونین کونسل منیجمنٹ آفیسر سید محمد علی رضا نقوی نے شرکاء کو پولیو مہم کے بارے آگاہ کیا اجلاس میں ایریا انچارجز اور مختلف مکاتب فکر تعلق رکھنے والے علماء کرام اساتذہ صاحبان، صحافیوں سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی اور پولیو کمپین میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر یونین کونسل منیجمنٹ آفیسر سید محمد علی رضا کا کہنا تھا کہ یونین کونسل گڑھ مہاراجہ میں 28 ٹیمیں ہوں گی جس میں 25 موبائل 02 ٹرانزٹ اور 01 فکس جو ٹارگٹ کے مطابق گھر گھر جا کے 5 ہزار 7 سو 89 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اس کے ساتھ ساتھ تمام سکولز کے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پولیو کیمپین کو مل کر کامیاب کرنے کا وعدہ کیا اور آخر میں دعا کے ساتھ اختتام کیا گیا*
117











