91

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں مبینہ کرپشن، انکوائری فائل “غائب*”*​ڈپٹی کمشنر جھنگ نوٹس لیں، میڈیکل ٹیکنیشن کی غیر قانونی تنخواہوں کی تحقیقاتی فائل ردی کی ٹوکری کی نذر ہونے کا انکشاف*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں مبینہ کرپشن، انکوائری فائل “غائب*”*​ڈپٹی کمشنر جھنگ نوٹس لیں، میڈیکل ٹیکنیشن کی غیر قانونی تنخواہوں کی تحقیقاتی فائل ردی کی ٹوکری کی نذر ہونے کا انکشاف*
*ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ میں مبینہ بے ضابطگیوں اور ریکارڈ کی عدم دستیابی کا سنگین انکشاف سامنے آیا ھے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے تبدیل ہو کر آنے والے میڈیکل ٹیکنیشن اظہر کی انکوائری فائل مبینہ طور پر دبا دی گئی یا ضائع کر دی گئی ھے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ھے*۔
*​تفصیلات کے مطابق ایک مقامی شہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کو تحریری درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ​میڈیکل ٹیکنیشن اظہر کا تبادلہ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی سے جھنگ ھوا تھا*
*​مذکورہ ملازم کو قواعد و ضوابط کے برعکس غیر قانونی طور پر تنخواہیں ادا کی گئیں۔​اس درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے سابقہ سی ای او ہیلتھ نے باقاعدہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جس کی ​فائل “ردی کی ٹوکری” کی نذر*
*​حیران کن طور پر، جیسے ہی انکوائری کا حکم دینے والے سی ای او ہیلتھ کا تبادلہ ہوا، مذکورہ انکوائری فائل بھی دفتر سے پراسرار طور پر غائب ہوگئی*۔ *عوامی حلقوں کا الزام ھے کہ بااثر عناصر نے معاملے کو ٹھپ کرنے کے لیے فائل کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا ہے تاکہ غیر قانونی ادائیگیوں کا ریکارڈ سامنے نہ آ سکے۔​شہری نے میڈیا کے توسط سے ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر* *ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ​فوری طور پر انکوائری فائل کو برآمد کرایا جائے۔​فائل غائب کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔​میڈیکل ٹیکنیشن کی تنخواہوں کی شفاف تحقیقات مکمل کر کے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں