138

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ای ایس ٹی سینیارٹی لسٹوں میں سنگین بے ضابطگیاں: اساتذہ تنظیموں کا میں احتجاجی مطالبہ.​ڈی ای او ایلیمنٹری کی لسٹیں بوگس اندراجات سے بھرپور، قانونی تقاضے ہوا میں اڑا دیے گئے: پی ٹی یو جھنگ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ای ایس ٹی سینیارٹی لسٹوں میں سنگین بے ضابطگیاں: اساتذہ تنظیموں کا میں احتجاجی مطالبہ.​ڈی ای او ایلیمنٹری کی لسٹیں بوگس اندراجات سے بھرپور، قانونی تقاضے ہوا میں اڑا دیے گئے: پی ٹی یو جھنگ*
*ضلع جھنگ میں اساتذہ کی سینیارٹی لسٹوں کی تیاری میں سنگین قانونی خلاف ورزیوں اور بوگس اندراجات کے خلاف ایس ایس ٹی/گریجوایٹ انگلش ٹیچرز اور پنجاب ٹیچر یونین (رجسٹرڈ) جھنگ نے علمِ بغاوت بلند کر دیا ھے۔ اساتذہ رہنماؤں نے ڈی ای او سیکنڈری سے مطالبہ کیا ھے کہ پروموشن کے عمل سے قبل 30 سالہ ریکارڈ کی چھان بین کی جائے اور غیر قانونی اقدامات پر مبنی سینیارٹی لسٹوں کو فوری مسترد کیا جائے*۔
*​تفصیلات کے مطابق، ڈی ای او ایلیمنٹری دفاتر کی جانب سے مورخہ 25 دسمبر 2025 کو سینیارٹی لسٹیں جاری کی گئیں، جن کے بارے میں اساتذہ کا موقف ھے کہ یہ بوگس اور جعلی اندراجات سے بھری ہوئی ہیں۔ قانون کے مطابق کسی بھی فائنل لسٹ سے قبل عبوری (Tentative) لسٹ جاری کرنا اور اعتراضات وصول کرنا لازمی ھوتا ھے، مگر متعلقہ دفاتر نے اس قانونی ذمہ داری کو یکسر نظر انداز کر کے براہ راست فائنل لسٹیں ڈی ای او سیکنڈری کو بھجوا دیں۔​ڈی ای او سیکنڈری کا اعتراف اور لسٹوں کی واپسی*
*​ذرائع کے مطابق، ڈی ای او سیکنڈری دفتر نے پہلے خود سینیارٹی لسٹیں تیار کرنے کی کوشش کی جو کہ اختیارات سے تجاوز تھا، تاہم ریکارڈ کی درستی اور اعتراضات کے انبار سامنے آنے پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے 15 جنوری 2026 کو لسٹیں واپس بھیج دیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ڈی ای او ایلیمنٹری دفاتر نے ایک بار پھر بغیر عبوری لسٹ جاری کیے، پرانی لسٹوں کو دوبارہ جمع کروا دیا ہے*۔
*​پنجاب ٹیچر یونین اور گریجوایٹ انگلش ٹیچرز نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) کو ارسال کردہ مراسلے میں درج ذیل مطالبات کیے ہیں*:
*​ریکارڈ کی چھان بین: سال 1993 سے 2022 تک ہونے والی تمام تر پروموشنز کے ریکارڈ کی مکمل اسکروٹنی کی جائے۔​غیر قانونی پروموشنز کی منسوخی: سینیارٹی لسٹوں کی عدم موجودگی میں ماضی میں جاری ہونے والے غیر قانونی پروموشن احکامات کو منسوخ کرنے کے لیے حکام بالا کو رپورٹ بھیجی جائے۔​قوانین پر عملدرآمد: 8 جون 2005 کے مراسلے کے مطابق گریجوایٹ انگلش ٹیچرز کی مستقلی، سروس رولز کے مطابق بی ایڈ اور سی ٹی پاس اساتذہ کی درست سینیارٹی لسٹوں میں شمولیت یقینی بنائی جائے.جامع رپورٹ کی تیاری: سینیارٹی نمبرز کے بوگس اجراء اور سال 2009 کی بی ایس-14 کی سینیارٹی لسٹ کے قانونی اجراء پر تفصیلی رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ حکام کو بھجوائی جائے*۔
*​اساتذہ رہنماؤں کا کہنا ھے کہ جب تک ڈی ای او ایلیمنٹری دفاتر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے عبوری سینیارٹی لسٹ جاری نہیں کرتے اور اساتذہ کے اعتراضات دور نہیں کیے جاتے، تب تک ان لسٹوں کو کسی بھی پروموشن کے لیے بنیاد نہ بنایا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی تو اساتذہ بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں