164

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال ۔پارکنگ مافیا بے لگام، غریب مریضوں کی جیبوں پر سرعام ڈاکہ.​ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ آشیرباد، 10 روپے کے بجائے 30 روپے کی زبردستی وصولی؛ ڈپٹی کمشنر سے فوری ایکشن کا مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال ۔پارکنگ مافیا بے لگام، غریب مریضوں کی جیبوں پر سرعام ڈاکہ.​ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ آشیرباد، 10 روپے کے بجائے 30 روپے کی زبردستی وصولی؛ ڈپٹی کمشنر سے فوری ایکشن کا مطالبہ*
*ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ عوامی خدمت کے بجائے “لوٹ مار” کا گڑھ بن گیا۔ ہسپتال میں سرگرم پارکنگ مافیا نے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ھے۔ باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس کھلی لوٹ مار کے پیچھے ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت اور “آشیرباد” شامل ھے، جس کی وجہ سے ٹھیکیدار کے کارندے قانون سے بے خوف ھو کر عوام کی جیبیں کتر رہے ہیں* *قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔​تفصیلات کے مطابق، حکومتی نرخ نامے کو پیروں تلے روندتے ہوئے پارکنگ ٹھیکیدار موٹر سائیکل کی مقررہ فیس 10 روپے کے بجائے دھڑلے سے 30 روپے وصول کر رہا ہے۔ اگر کوئی شہری* *احتجاج کرے یا قانون کا حوالہ دے، تو بدتمیزی اور بدمعاشی ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے غریب مریض اور ان کے لواحقین، جو پہلے ہی مہنگی ادویات اور بیماری کے ہاتھوں پریشان ہیں، اب اس “پارکنگ ٹیکس” کے نام پر بھتہ خوری کا شکار ہو رہے ہیں.​انتظامیہ کی خاموشی پر سوالیہ نشان*
*​عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی ناک کے نیچے ہونے والی اس دیدہ دلیری پر انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ انتظامیہ کو اس لوٹ مار کا علم نہ ہو؟ یا پھر “اوپر سے نیچے تک” سب اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں؟ شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال جیسے مقدس پیشے سے وابستہ ادارے میں مافیا کا راج ہونا لمحہ فکریہ ہے*۔
*​ڈپٹی کمشنر سے مداخلت کی اپیل*
*جھنگ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر* *بھنڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ ​ہسپتال پارکنگ کے اس غیر قانونی عمل کا فوری نوٹس لیا جائے۔​لوٹ مار میں ملوث ٹھیکیدار کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔​انتظامیہ کے ان افسران کا تعین کیا جائے جو اس مافیا کی پشت پناہی کر رہے ہیں*۔
*​عوام کا کہنا ہے کہ اگر جلد اس ناانصافی کا سدباب نہ کیا گیا تو وہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج پر مجبور ہوں گے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں