*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کا ایمبولینس مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن۔ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن نے پرائیویٹ ایمبولینسز کو ہسپتال سے باہر نکلوا دیا؛ پولیس کو سخت کارروائی کے لیے مراسلہ جاری*
*میڈیا کی مسلسل نشاندہی اور عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال جھنگ کی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن نے ہسپتال میں ڈیرے ڈالے ہوئے ‘ایمبولینس مافیا’ کے خلاف زبردست ایکشن لیتے ہوئے تمام غیر قانونی نجی ایمبولینسز کو ہسپتال کے احاطے سے فوری طور پر باہر نکالنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں*
*میڈیا رپورٹنگ کا اثر*
*تفصیلات کے مطابق*، *ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طویل عرصے سے پرائیویٹ ایمبولینس مافیا کا راج تھا. جس کی وجہ سے نہ صرف ایمرجنسی راستے بلاک رہتے تھے بلکہ مریضوں، ان کے لواحقین اور ہسپتال کے عملے کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا. میڈیا کی جانب سے اس سنگین مسئلے کی بارہا نشاندہی کی گئی*، *جس پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن نے فوری ایکشن لیا۔انتظامی اقدامات اور ڈی پی او کو خط ایم ایس نے ہسپتال کی حدود میں کھڑی تمام نجی ایمبولینسز کو باہر نکلوا دیا اور پولیس چوکی انچارج کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ کوئی بھی پرائیویٹ ایمبولینس ہسپتال کے اندر کھڑی نہ ہونے دی جائے۔ مزید قانونی کارروائی اور مستقل سدِباب کے لیے ایم ایس نے ڈی پی او جھنگ کو ایک باضابطہ خط بھی لکھ دیا ہے جس میں پولیس سے بھرپور تعاون اور کارروائی کی درخواست کی گئی ہے*۔
*ایمبولینس مالکان کا موقف*
*دوسری جانب، اس کاروائی پر ایمبولینس مالکان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کا یہ فیصلہ ان کے معاشی قتل کے مترادف ہے اور انتظامیہ ان کے “بچوں کی روزی کے پیچھے” پڑ گئی ہے*۔
*عوامی حلقوں کا خیر مقدم*
*شہریوں اور مریضوں کے لواحقین نے ایم ایس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہسپتال کے ماحول میں بہتری آئے گی اور ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینسز کے رش کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کا خاتمہ ہوگا*
204











