115

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس کی بڑی کارروائی: مویشی و موٹر سائیکل چور گینگ کے 4 کارندے گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس کی بڑی کارروائی: مویشی و موٹر سائیکل چور گینگ کے 4 کارندے گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد*
​ *ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ قادر پور پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ انسپکٹر راجہ ندیم ظفر (ایس ایچ او تھانہ قادر پور) کی زیرِ نگرانی، سب انسپکٹر ذیشان (انچارج چوکی نبر شہید) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مؤثر کاروائی کرتے ہوئے خطرناک “شہزاد گادی گینگ” کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا*
*​پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر ذیشان انچارج چوکی نبر شہید اپنی ٹیم کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ مشکوک افراد کی اطلاع پر بروقت کاروائی کی گئی۔ کاروائی کے دوران مویشی اور موٹر سائیکل چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث شہزاد گادی گینگ کے چار ارکان کو دھر لیا گیا*
*​برآمدگی اور مالیت*
*​پولیس نے ملزمان کے قبضے سے​دو عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں*
*​دیگر قیمتی سامان اور مویشی برآمد کیے*۔
*​برآمد کیے گئے مال مسروقہ کی کل مالیت 14 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جس سے مزید اہم انکشافات اور برآمدگیوں کی توقع ھے*۔
*​اس کامیاب کارروائی پر ڈی پی او جھنگ نے ایس ایچ او قادر پور راجہ ندیم ظفر اور سب انسپکٹر ذیشان سمیت پوری ٹیم کو بھرپور شاباش دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر سے کریمنل گینگز کے مکمل خاتمے تک گرینڈ آپریشن اسی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں*۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں