106

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے)ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری لہولہان، موٹر سائیکل چھین کر فرار، پولیس بے بس تماشائی بن گئی*

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے)ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری لہولہان، موٹر سائیکل چھین کر فرار، پولیس بے بس تماشائی بن گئی*
*تحصیل شورکوٹ کے علاقے 25 پل ملتان روڈ پر دن دہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے کھلے عام قانون کو چیلنج کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار شہری کو روک کر موٹر سائیکل چھین لی اور مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ 2 فروری 2026 کو پیش آیا، جس نے ایک بار پھر علاقے میں پولیس کی ناقص کارکردگی اور شہریوں کے عدم تحفظ کو بے نقاب کر دیا*
*ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینس روانہ کی گئی۔ ریسکیو عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد THQ ہسپتال شورکوٹ منتقل کیا۔ زخمی کی شناخت لیاقت علی ولد امیر (عمر 47 سال)، ساکن نزد 25 پل ملتان روڈ کے طور پر ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اسے فائر آرم سے عضوِ خاص اور دائیں ران میں شدید زخم آئے ہیں۔واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے*۔ *شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے جبکہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گشت بڑھایا جائے، ناکہ بندی کی جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے، تاکہ بے گناہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں