110

*اسلام آباد(نمائندہ سٹی ون نیوز)فلاحی ورفاحی تظیم منظرعام ٹرسٹ کے زیراہتمام ملکہ کوہسار مری کے نواحی علاقے پھری میں سماجی شخصیت اسراراحمد کےتعاون سے فلاحی ادارےمنظرعام ٹرسٹ کے زیراہتمام ایک روزہ فری مڈیکل کیمپ کاانعقاد کیاگیا*

*کیمپ میں جنرل چیک اپ گائنی سمیت دیگر شعبوں سے تعلق امراض میں مبتلامریضوں کامعائنہ کیاگیا۔ اس موقع پر مختلف امراض کی تشخیص کیلئے کلینکل ٹیسٹس کی سہولت بھی میسر تھی جبکہ میل اور فی میل ڈاکٹرز اور طبی عملے نے صبح سے شام تک لگ بھگ تین سوسے زائد مریضوں کامعائنہ کیا۔اس موقع پر مقامی معززین علاقہ اور کیمپ میں آنے والے خواتین و حضرات نے منظرعام ٹرسٹ کے اس اقدام کوسراہا.ادارےکےسربراہ اسد چوہدری نے اس عزم کااظہار کیاکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارانصب العین ہے اور ملک بھر میں ہماری فلاحی سرگرمیاں جاری رہیں گی* *انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ منظرعام ٹرسٹ کی ایمبولینس سروس کے حوالے سے تعاون ہماری خدمات کے دائرہ کووسیع کرنے میں مددگار ہوگا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں