80

*جھنگ(جاوید اعوان سے)* *خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف اثاثہ جات انکوائری میں نیا موڑ۔​درخواست گزار کا انکوائری آفیسر پر عدم اعتماد۔سیکرٹری ایجوکیشن سے کسی دوسرے افسر کو مقرر کرنے کا مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)*
*خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف اثاثہ جات انکوائری میں نیا موڑ۔​درخواست گزار کا انکوائری آفیسر پر عدم اعتماد۔سیکرٹری ایجوکیشن سے کسی دوسرے افسر کو مقرر کرنے کا مطالبہ*
​*جھنگ کی خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری فیمیل) کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے جاری انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ھے*۔ *درخواست گزار نے موجودہ انکوائری آفیسر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ھوئے انکوائری کسی دوسرے افسر کو منتقل کرنے کے لیے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو تحریری درخواست دے دی*۔​
*​تفصیلات کے مطابق جھنگ کے ایک شہری نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو ایک شکایت موصول کروائی تھی جس میں خاتون ڈی ای او ایجوکیشن (ایلیمنٹری فیمیل) جھنگ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے ان الزامات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری ایکشن لیا اور ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن لاھور ڈویژن کو باقاعدہ انکوائری کا حکم جاری کیا تھا*
*​ذرائع کے مطابق، کیس میں اس وقت نیا موڑ آیا جب درخواست گزار نے ناگزیر وجوہات کی بناء پر موجودہ انکوائری آفیسر (ڈویژنل ڈائریکٹر لاھور ڈویژن) سے انکوائری کروانے سے معذرت کر لی. درخواست گزار کا موقف ہے کہ انہیں موجودہ انکوائری آفیسر سے شفافیت کی توقع نہیں ھے*، *اس لیے انکوائری کسی غیر جانبدار اور دوسرے ڈویژن کے افسر کے سپرد کی جائے۔​درخواست گزار نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو دی گئی نئی تحریری درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ ​موجودہ انکوائری فوری طور پر تبدیل کی جائے*۔
*​کسی ایسے افسر کو مقرر کیا جائے جو کیس کی غیر جانبداری سے تحقیقات کر سکے۔​درخواست گزار کے تحفظات کو دور کر کے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔​محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئی درخواست کے بعد انکوائری کا عمل فی الوقت سست روی کا شکار ھو سکتا ھے، تاہم سیکرٹری ایجوکیشن کے فیصلے کے بعد ہی واضح ھو سکے گا کہ اگلا انکوائری آفیسر کون ھوگا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں