120

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کیپ ٹاؤن میں 5فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ، کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کیپ ٹاؤن میں 5فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ، کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار*

*5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کیپ ٹاؤن میں ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن ساؤتھ افریقہ (ویسٹرن کیپ) کے صدر ملک فیصل اعوان نے کی*۔

*اس احتجاجی مظاہرے میں پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کیپ ٹاؤن کے قائم مقام صدر جناب طلحہ الطاف حسین نے خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستان ایسوسی ایشن (PASA) کے ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی مظاہرے میں شرکت کی*۔

*شرکاء نے اس موقع پر کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت فوری طور پر دیا جائے۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت بالخصوص مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی*۔

*شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کی مکمل آزادی تک پاکستانی قوم اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کے حق میں عالمی فورمز، بالخصوص اقوامِ متحدہ (UNO) سمیت ہر عالمی پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی جاتی رہے گی*۔

*مظاہرے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی جانب مبذول کروانا اور کشمیری عوام کے جائز حق کے لیے حمایت کو مزید مضبوط بنانا تھا*۔
*میڈیا سیکرٹری*
*پاکستان ویلفئر ایسوسی ایشن کیپ ٹاؤن یونٹ*
*محمد شفیق الرحمان*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں