*جھنگ(جاوید اعوان سے)شہری کو ریکارڈ کی عدم فراہمی پر صوبائی محتسب اعلیٰ کا سخت ایکشن، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جھنگ طلب*
*دفتر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے شہری کو قانونی حق کے تحت مانگا گیا ریکارڈ فراہم نہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ریکارڈ سمیت 11 فروری 2026 کو طلب کر لیا*۔
*تفصیلات کے مطابق جھنگ کے ایک مقامی شہری نے رائٹ ٹو انفارمیشن (RTI) ایکٹ کے تحت ایک زیر تعمیر بلڈنگ کے حوالے سے قانونی ریکارڈ اور تفصیلات کے حصول کے لیے درخواست دی تھی۔ قانون کے مطابق متعلقہ محکمہ مقررہ مدت کے اندر معلومات فراہم کرنے کا پابند ہے، تاہم میونسپل کمیٹی کے دفتر کی جانب سے اس معاملے میں مسلسل غفلت برتی گئی*۔
*ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری نے کئی بار دفتر کے چکر لگائے، لیکن چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے عملے نے ریکارڈ مہیا کرنے کے بجائے لیت و لعل سے کام لیا اور ٹال مٹول کی پالیسی اپنائے رکھی۔ حکام کی اس ہٹ دھرمی کے خلاف شہری نے صوبائی محتسب اعلیٰ سے رجوع کیا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی*۔
*ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب نے شہری کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی جھنگ کے متعلقہ افسران کو 11 فروری 2026 کو طلب کر لیا ہے*۔ *انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ بلڈنگ کا مکمل ریکارڈ اور تاخیر کی وجوہات کے ساتھ پیش ہوں۔جھنگ کے عوامی و سماجی حلقوں اور متاثرہ شہری نے صوبائی محتسب کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں شفافیت اور جوابدہی کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ کوئی بھی افسر خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے*۔
124











