77

*جھنگ(جاوید اعوان سے)رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت ریکارڈ فراہم نہ کرنا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی 18 ہزاری کو مہنگا پڑ گیا.​ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کا سخت ایکشن، متعلقہ حکام 13 فروری کو طلب*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت ریکارڈ فراہم نہ کرنا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی 18 ہزاری کو مہنگا پڑ گیا.​ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کا سخت ایکشن، متعلقہ حکام 13 فروری کو طلب*
*صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر نے رائٹ ٹو انفارمیشن (RTI) ایکٹ کے تحت شہری کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کو طلب کر لیا۔ ریکارڈ کی فراہمی میں لیت و لعل اور تاخیری حربے استعمال کرنے پر محکمہ کو 13 فروری 2026 کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے*۔
*​تفصیلات کے مطابق*
*جھنگ کے ایک شہری نے میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری سے ایک کمرشل بلڈنگ کے منظور شدہ نقشے اور سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی* *فیسوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ شہری نے یہ درخواست رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت دی تھی، جس کے تحت سرکاری ادارے معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں*۔
*ذرائع کے مطابق، عرصہ دراز گزرنے کے باوجود دفتر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری نے شہری کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا بلکہ معاملے کو لٹکایا جاتا رہا۔ سرکاری دفتر کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف شہری نے صوبائی محتسب سے رجوع کیا*۔
*ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو 13 فروری 2026 کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔متاثرہ شہری اور عوامی حلقوں نے صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے اس فوری ایکشن کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے سرکاری دفاتر میں جوابدہی کا عمل بہتر ہوگا اور شہریوں کو ان کے قانونی حقوق بروقت مل سکیں گے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں