عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) اک دیا اور بجھا اور بڑھی تاریکی ۔۔۔ شب کی سنگین سیاہی کو مبارک کہ دو، استاذ الاستاذریٹائرڈ سائنس ٹیچر محمد بخش چغتائی 92سال کی عمر میں انتقال کرگئے،انکی نمازِ جنازہ جناح پارک عبدالحکیم میں ادا کی گئی جس میں اہلیانِ علاقہ،رشتہ دار اورانکے شاگردوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی مرحوم نہایت شفیق و خلیق طبیعت کے حامل انسان تھے انہوں نے ساری زندگی علم بانٹتے گزاری۔ہائی سکول عبدالحکیم سمیت متعدد سرکاری سکولوں میں تدریسی خدمات سرانجام دیں۔انکے ہزاروں شاگرد آج ملک بھر میں نمایاں مقامات پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔دریں اثنا ء مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بروزاتوارصبح10بجے جناح پارک عبدالحکیم میں ہوگی۔