*جھنگ(جاوید اعوان سے)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ میں ساڑھے چار کروڑ روپے کے کرپشن میں مقدمہ نمبر 3/24 میں ڈاکٹر نوید صفدر سابق ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ ھمراہ سات ملزمان کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن پر اینٹی کرپشن کا جوڈیشل ایکشن منظور۔ قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ہیلتھ اتھارٹی کے چوکیدار عاصم رضا کی غیر قانونی تقرری، تنخواہ کی وصولی کا فیصلہ سرد خانے کی نذر. انکوائری کمیٹی کے فیصلے پر ڈیڑھ ماہ سے عملدرآمد نہ ہو سکا. ہیڈ کلرک عبدالرزاق پر فائل دبانے کا الزام، ڈی ایچ او سے نوٹس لینے کا مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ ہیلتھ اتھارٹی میں عاصم رضا چوکیدار کیس: ریکوری کا حکم دبانے پر اعلیٰ تحقیقات کا مطالبہ* *میڈیا پر خبر شائع ہونے کے بعد کمیٹی نے انکوائری مکمل کر کے رپورٹ سی ای او ہیلتھ کو جمع کرائی، ڈی ایچ او آفس کے ہیڈ کلرک پر حکم دبانے کا الزام*