44

خانپور(نمائندہ سٹی ون نیوز) مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی وومن ونگ کی صدر شاہانہ مرتضی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

خانپور(نمائندہ سٹی ون نیوز) مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی وومن ونگ کی صدر شاہانہ مرتضی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین کی ملت زندہ و تابندہ ہے اپنے وطن عزیز کے لئے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا 6 ستمبر 1965 کو افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے دشمن کو منہ کی کھانی پڑی 6 ستمبر پاکستان کے غداروں کو نیست و نابود کرنے کا دن ہے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مہنگائی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تبدیلی سرکار غریب عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے کھانے پینے کی اشیاء غریب آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہے اور وزراء تین سالہ کارکردگی پر جشن منا رہے ہیں مدینہ کی ریاست بنانے والوں نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا وزیراعظم خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ملک کی پوری عوام یہ جان چکی ہے کہ اس ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے نواز شریف کو دوبارہ وزیر اعظم بنانا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں