123

جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کی فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کی فزیوتھراپیسٹ ڈاکٹر رفعت عمار کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں پرموٹ کر دیا گیا

جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کی فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کی فزیوتھراپیسٹ ڈاکٹر رفعت عمار کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں پرموٹ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رفعت عمار کے ٹائم سکیل گریڈ 18 کی پرموشن عرصہ چار سال سے رُکی ہوئی تھی جس کی وجہ سے اُسے ہائی کورٹ جانے کی ضرورت پیش آئی جہاں پر جسٹس فیصل زمان خان نے بعد از سماعت سیکرٹری ریگولیشن گورنمنٹ آف پنجاب کو حُکم دیا کہ ڈاکٹر مذکورہ کو فوری پچھلی تاریخوں سے گریڈ 18 میں ٹائم سکیل پروموشن دی جائے جس کو سیکرٹری ریگولیشن گورنمنٹ آف پنجاب نے فوری حُکم کی تعمیل میں ہیل و حجت سے کام لیا بعد ازاں توہین عدالت کی غرض سے اپیل دائر کی گئی جس پر دوبارہ عدالتی حُکم پر سیکرٹری ریگولیشن گورنمنٹ آف پنجاب نے فوری طور پر ڈاکٹر رفعت عمار کو گریڈ 18 میں پرموشن کے آرڈر جاری کر دیئے یاد رہے کہ اس کیس کی پیروی سروس میٹر کے معروف قانون دان عمران حیدر خان بلوچ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کر رھے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں