41

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اینڈو سکوپی مشین فراہم کی جائے ۔ عوامی مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اینڈو سکوپی مشین فراہم کی جائے ۔ عوامی مطالبہ*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ میں معدہ کی امراض میں غیر معمولی اضافہ اور مریضوں کی مشکلات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں فوری طور پر اینڈوسکوپی مشین فراہم کی جائے تفصیلات کے مطابق عوامی و سماجی حلقوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی چیف سکیرٹری پنجاب اور سکیرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فوری طور پر اینڈوسکوپی مشین فراہم کی جائے کیونکہ ڈی .ایچ .کیو ہسپتال میں کم از کم 6 میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر تعینات ہیں جن میں سے بعض ڈاکٹر پرایئویٹ کلینکس میں اینڈوسکوپی کا ٹیسٹ کر رہے ہیں جن کی بھاری فیس ادا کرنا غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہے لہٰذا ان میڈیکل سپشلسٹ ڈاکٹرز کی خدمات سے فائدہ اُٹھا کر ڈی .ایچ .کیو ہسپتال میں فوری اینڈوسکوپی مشین فراہم کی جائے تاکہ غریب اور بے بس مریض بھی اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں یاد رھے کہ بازاری فاسٹ فوڈ ناقص اور مضر صحت اشیا کے زیادہ استعمال کی وجہ سے آج کل پیٹ اور معدہ کی امراض میں دن بدن خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جس کی تشخیص الٹراساونڈ ٹیسٹ سے نہیں ہوتی جبکہ ڈاکٹرز صاحبان صرف اینڈوسکوپی سے ہی اس کی تشخیص کرتے ہیں اور کم از کم پنجاب میں ہر ڈی .ایچ . کیو ہسپتال میں اس مشین کا ہونا بہت ضروی ہے تاکہ سفید پوش اور غریب ضرورت مند مریض بھی اس سہولت کا فائدہ اُٹھا سکیں اور تشخیص کے بعداپنا علاج جاری رکھ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں