136

*جھنگ(جاوید اعوان سے ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سرکاری ریکارڈ میں ٹمپرنگ،عمر میں تضاد اور مہیا کئے گئے ریکارڈ میں ردوبدل سکینڈل محکمہ صحت کے اہلکاران بے نقاب. ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سرکاری ریکارڈ میں ٹمپرنگ،عمر میں تضاد اور مہیا کئے گئے ریکارڈ میں ردوبدل سکینڈل محکمہ صحت کے اہلکاران بے نقاب. ذرائع*
*اس سکینڈل میں محکمہ صحت کے ڈی ایچ او آفس کے ریکارڈ* *کمپیوٹرائزڈ کرنے والے اہلکاران و سربراہان* *سپرنٹینڈنٹ و سینئر کلرک کے ملوث ہونے کا انکشاف ھوا ھے۔شہری کو نوکری سے محروم کرنے کے لیے ریکارڈ میں مبینہ چھیڑ چھاڑ کی منصفانہ انکوائری ڈپٹی کمشنر جھنگ کے احکامات پر محکمہ تعلیم کے آفیسرز نے مکمل کی،ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے کی گئی انکوائری میں پتا چلا کہ محکمہ صحت کے اہلکاروں نے شہری کو اس کی جائز ملازمت سے محروم کرنے کے لیے ایک منظم منصوبہ بندی و سازش کے تحت ریکارڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ریکارڈ سلیکشن کمیٹی کو مہیا کئے گئے ریکارڈ،کاغذات کو دباتے ہوئے عمر میں تضاد ظاہر کیا۔متاثرہ شہری نے* *سرکاری ریکارڈ میں ٹمپرنگ،عمر میں تضاد و سلیکشن کمیٹی کو مہیا کئے گئے ثبوت انکوائری آفیسر کو فراہم کیے تھے۔*
*ڈپٹی کمشنر جھنگ کو پیش کی گئی رپورٹ کی محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اور ضلعی صحت کے حکام نے ویری فکیشن کی ھے۔نتیجتاً ڈاکٹر احمد شہزاد چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ* *اتھارٹی جھنگ نے ٹمپرنگ،عمر میں تضاد و ریکارڈ میں ردوبدل کے ذمہ دار اہلکاروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ڈاکٹر افتخار احمد نور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹیو سروسز جھنگ کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی کو اسکینڈل میں ملوث اہلکاروں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کا کام سونپا گیا ھے.ڈاکٹر احمد شہزاد چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کے اس اقدام کو محکمہ صحت میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کی جانب ایک قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں