28

جھنگ (جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے نگران حکمرانوں کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غریب عوام کا استحصال بالجبر قرار دیا ہے

جھنگ (جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے نگران حکمرانوں کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غریب عوام کا استحصال بالجبر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں واپڈا کے لوگ بجلی چوری کی روک تھام کر لیں توبجلی کی قیمتوں میں اس قسم کا ظالمانہ اضافہ نہیں کرنا پڑے گا۔ افسر شاہی اور طبقہ اشرافیہ کو دئیے جانے والے مفت بجلی کے یونٹس فی الفور ختم کیے جائیں ۔ بڑے طبقے کے لوگوں کو ملی بھگت کے ذریعے بجلی چوری کرائے جانے کی روک تھام کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ماضی میں کالا باغ ڈیم بنا لیا ہوتا تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ۔ ماضی کی تمام جمہوری و مارشلائی حکومتوں نے کالا باغ ڈیم نہ بنا کر قومی جرم کیا ہے اور کفران نعمت کیا ہے۔نگران حکومت فی الفور غریب عوام کو بجلی کے بلوں میں معقول ریلیف فراہم کرے اور آئندہ کی منصوبہ بندی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں