44

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ)کمالیہ گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج میں 6 ستمبر یوم دفاع وطن کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ ، چیف آفیسر محمد طاہر فاروق، ڈی ایس پی ریاض منہاس، پرنسپل پی ایس کالج رانا ذوالفقار سمیت تحصیل افسران، ملازمین سمیت طلباء نے شرکت کی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ)کمالیہ گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج میں 6 ستمبر یوم دفاع وطن کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ ، چیف آفیسر محمد طاہر فاروق، ڈی ایس پی ریاض منہاس، پرنسپل پی ایس کالج رانا ذوالفقار سمیت تحصیل افسران، ملازمین سمیت طلباء نے شرکت کی. شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنے لہو کا خراج دے کر وطن عزیز کے چپے چپے کو محفوظ بنایا اور وہ ہمارے حقیقی ہیرو ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع و بقاء وطن کے موقع پر ہم اپنے شہداء کی روحوں سے عہد وفاء کرتے ہیں اور انھیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ انکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں