27 لاکھ سے زائد آبادی والے ضلع جھنگ میں لگائے گئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے پلانٹس کے اکثر فلٹر پلانٹ ناکارہ شہری صاف پانی پینے سے محروم کئ مقامات میں پلانٹ کے نصب واٹر فلٹر پلانٹ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے افادیت کھو بیٹھے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ گورنمنٹ عملے کی نااہلی کے باعث متعدد فلٹر پلانٹ بند ہوگئے عوام صاف پانی پینے سے محروم ہیں جبکے دوسری جانب فلٹر پلانٹ مناسب وقت پر نہ تبدیل کئے جاتے ہیں نہ مرمت کا کوئی انتظام ٹوٹے نلکوں کے باعث پانی ضائع ہورہا ہے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی لاپرواہی کے باعث متعدد واٹر فلٹر پلانٹ کی حالت کیچڑ زنگ آلودہ ٹونٹیوں اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے حالت ابتر ہوچکی ہے نگرانی کا انتظام نہ ہونے کے باعث بیشتر پلانٹس کی ٹونٹیاں چوری ہوچکی ہے جسکی وجہ سے پانی ضائع ہورہا ہے اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے عوام کو صاف پانی فراہم اور فلاح و بہبود کے دعوے صرف اخبارات اور سوشل میڈیا تک محدود ہیں فلٹر پلانٹ خراب ہونے کی صورت میں پلانٹس کی مرمت و تبدیلی کا کوئی انتظام نہیں ہے عوام کے لئے ان فلٹر پلانٹس کا ہونا نہ ہونے کے برابر ہے پلانٹس آپریٹر کی ڈیوٹی الیکٹرک کی ڈیوٹی موٹر چلانا اور بند کرنے تک محدود ہے جبکہ آپریٹر مقررہ وقت پلانٹ بند کر کے گھر چلے جاتے ہیں آپریٹر نے اکثر فلٹر پلانٹ کی چابیاں مقامی افراد کو دے رکھی ہے تاکے انہیں آنے زحمت نہ کرنے پڑے شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ فلٹر پلانٹس کو بہتر بنائیں تاکے صاف پانی میسر ہوسکے
27