38

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی*
جھنگ میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آفسران خاموش تماشائی بن کر رہ گئے شہری ان مصالحہ جات کے استعمال سے موذی بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع شہریوں کا فوڈ اتھارٹی جھنگ سے میعار اور مقدار کی چیکنگ کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر اور گردنواح میں سرخ مرچوں گرم مصالحہ ہلدی خشک دھنیہ کالی مرچ اور دیگر مصالحہ جات کو خطرناک کیمیکل کا رنگ اور چاول کے بھوسے کی ملاوٹ کر کے بازاروں میں کھلے عام ناقص و غیر معیاری مصالحہ جات کی فروخت جا ری ہے ملاوٹ مافیا نے جعلی مصالحہ جات تیار کرنے کے لیے دکانوں کے پیچھے گودام اور گھروں میں منی فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں ان غیر معیاری مصالحہ جات کو ہوٹل مالکان سستے داموں خرید کرچٹ پٹے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں جس سے شہریوں کی بڑی تعداد معدے کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی ان منی فیکٹری مالکان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے ناقص و غیر معیاری مصالحہ جات تیار کرنے اور فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں