33

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کورونا سے بچاو کی حفاظتی و احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کے ساتھ ساتھ حکو مت کی جاری کر دہ ایس او پیز کی بھی سختی سے پا بندی کریں تو کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز میں کمی لائی جا سکتی ہے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کورونا سے بچاو کی حفاظتی و احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کے ساتھ ساتھ حکو مت کی جاری کر دہ ایس او پیز کی بھی سختی سے پا بندی کریں تو کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز میں کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ حکو مت کی جا نب سے شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، شہری کورونا وائرس کاشکار ہونے سے پہلے فوری طور پرقریبی ویکسی نیشن مرکز پر جاکر ویکسین لگوا کر خود کو اس موذی وباءسے محفوظ بنائیں۔ اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے ترجمان نے بتایا کہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع بھر میں اب تک6لاکھ42ہزار70افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،گزشتہ روز 16ہزار679افراد کو کورونا سے بچاﺅکی ڈوز لگائی گئی جن میں 22ہیلتھ کیئر ورکز اور16657شہری شامل ہیں، کورونا وائرس سے متاثر3085 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 24افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ضلع بھر میں کورونا کنفرم مریضوں کی تعداد3504ہو چکی ہے جبکہ421مریض ابھی بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل شورکوٹ، احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں قرنطینہ کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں