39

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت لینڈ ریکارڈ سنٹرکے احاطہ میں نومبر کے پہلے ورکنگ ڈے پر کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت لینڈ ریکارڈ سنٹرکے احاطہ میں نومبر کے پہلے ورکنگ ڈے پر کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفرسمیت انچارج لینڈ ریکارڈ ، تحصیلداراوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران شہریوں کی طرف سے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجرائ،انتقالات کے اندراج،رجسٹری، انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراءسمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات بارے درخواستیں پیش کی گئیںجس پر ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے فوری حل کےلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرہر ماہ کے پہلے دوورکنگ ڈے پرریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت عوامی مسائل سننے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلع کی دیگر تحصیلوں میںبھی محکمہ مال سے متعلق ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے موثر ترین اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوںنے واضح کیا کہ عوامی مسائل سے روگردانی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ مال کے افسران،اراضی ریکارڈ سنٹر کے سٹاف کو بھی ریونیو عوامی خدمت سروسزمیں حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے متعلقہ تحصیل آفس سے ہر ماہ کے پہلے اور دوسرے ورکنگ ڈے کو رجوع کرسکتے ہیں۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں درخواست گزاروں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف سائلین سے ریونیو عوامی خدمت کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی اور لوگوں سے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ ان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔انہوں نے بعض سائلین کی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اقدامات کرنے کی تاکید کی۔مزید برآں تحصیل سطح پر بھی اسسٹنٹ کمشنر ز نے اپنے اپنے دفاتر میں ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت عوامی مسائل سنے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں