38

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ضلع بھر کی تمام مین سڑکوں کی حالت نازک فیصل آباد روڑ، ٹوبہ روڑ، سرگودھا روڑ،بھکر روڑ،گوجرہ روڑپر گاڑی چلانا مشکل ہو چکا ھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ضلع بھر کی تمام مین سڑکوں کی حالت نازک فیصل آباد روڑ، ٹوبہ روڑ، سرگودھا روڑ،بھکر روڑ،گوجرہ روڑپر گاڑی چلانا مشکل ہو چکا ھے آۓ روز انسانی جانیں حادثات کی وجہ سے موت کا شکار ہورہی ہیں سیاسی مافیا سڑکوں کی تعمیر میں رکاوٹ موٹروے جیسی سہلولیات سے عوام کو محروم کرنا سابق سیاسی قیادت کی نا اہلی اور انکےذاتی مفادات تھے ان خیالات کا اظہار ہیومن راٸٹس کمیشن پاکستان کے خالد پرویز ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کیا انہوں نے مزید کہا کہ نا اہل حکومت اور سیاسی قیادت نے جھنگ کو اچھی سڑکوں سے محروم کرکے عوام سے تبدیلی کا بدلہ لیا ہے نا اہل قیادت جھنگ کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام جبکہ سابقہ سیاسیوں نے موٹروے کی سہولت سے جان بوجھ کر محروم رکھا کیونکہ سابقہ اور موجودہ سیاسی مافیا کے مفادات ایک ہی ہیں جھنگ کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا انہوں نے وزیر اعلیٰ سے جھنگ کی تمام سڑکوں کو ڈبل کرنے اور فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں