تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
12
شیئر کریں
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے ناقص کارکردگی والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ ماہ سے ہر پرائس مجسٹریٹ کو جرمانوں کا علیحدہ علیحدہ ہدف دیدیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد اویس علی)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے ناقص کارکردگی والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ ماہ سے ہر پرائس مجسٹریٹ کو جرمانوں کا علیحدہ علیحدہ ہدف دیدیا- ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز ڈاکٹر رضوان اشرف، ندیم بلوچ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار اور پرائس مجسٹریٹس بھی موجود تھے-اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کی ناجائز منافع خوروں کخلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کو بتایاگیا کہ رواں ماہ ابتک ناجائز منافع خوری پر دکانداروں کو 12لاکھ 82 ہزار روپے سے زائد کے جرمانہ جبکہ 2 دکاندار پابند سلاسل کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرادیئے گئے ہیں- ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مجسٹریٹس کو فیلڈ وزٹس بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں کی روٹ مار سے بچانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے والے دکاندار بھی کارروائی کیلئے تیار رہیں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ قیمت ایپ کی شکایات کو مقررہ وقت کے اندر ہر صورت نمٹایا جائے ناقص کارکردگی والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گھر بھیج دیا جائے گا-