38

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر جھنگ کے حکم پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شور کوٹ ڈاکٹر ریحان طاہر کی اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں جاری*

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر جھنگ کے حکم پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شور کوٹ ڈاکٹر ریحان طاہر کی اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں جاری*
ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی کے حکم پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل شور کوٹ ڈاکٹر ریحان طاہر کی اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں جاری* تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل شور کوٹ ڈاکٹر ریحان طاہر نے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری کر دی ہیں گزشتہ روز وریام وآلہ میں اتائی ڈاکٹر مظہر کلیم کے کلینک کو سیل کر دیا اور چک 484 ج ب میں اتائی ڈاکٹر غلام رسول کے کلینک کو بھی سیل کر دیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل شور کوٹ ڈاکٹر ریحان طاہر کا کہنا تھا کہ ہم نے کلینکس کو سیل کر کے رپورٹ پنجاب ہیلتھ کمیشن کو بھیج دی گئی ہے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرتا رہوں گا عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل شور کوٹ ڈاکٹر ریحان طاہر سے مطالبہ کیا ھے کہ شور کوٹ کے گردونواح کی طرح شہر کے اندر بھی اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل شور کوٹ ڈاکٹر ریحان طاہر کے اس عمل کو بہت سراہا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں