تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
32
شیئر کریں
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد سموگ کے حوالے سے مہم جاری ہے اس ضمن میںسیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن ریاض کی زیر صدارت د ھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں میں تمام ٹرانسپورٹرز اور اڈا مینجر نے شرکت کی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اویس جتالہ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد سموگ کے حوالے سے مہم جاری ہے اس ضمن میںسیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن ریاض کی زیر صدارت د ھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں میں تمام ٹرانسپورٹرز اور اڈا مینجر نے شرکت کی ۔اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن ریاض نے کہاکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے والی کسی گاڑی کو بھی چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔تمام گاڑی مالکان اپنی گاڑی کا فٹنس سرٹیفیکیٹ جلد از جلد VICSسے حاصل کر یں ۔ دوران چیکنگ اگر کسی گاڑی کے پاس فٹنس سرٹیفیکیٹ نا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کروائی کی جائے اور دو ہزار روپے جرمانہ یا گاڑی بند کر دی جائے گی ۔ بعدازاں انہوں نے گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات کو چیک کیا انہوں نے کہا آگ بجھانے ولا آلہ گاڑی میں لازمی موجود ہونا چائیے ، تاکہ کسی ناگہانی صورت حال سے نپٹا جا سکے ۔ اگر کسی پبلک سروس وہیکل میںfire ExtinguisherF موجود نہ ہوا اس کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔