تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
31
شیئر کریں
جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت محکمہ ماحولیات اور بھٹہ مالکان کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں آئندہ موسم میں سموگ اوردیگر ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا
جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت محکمہ ماحولیات اور بھٹہ مالکان کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں آئندہ موسم میں سموگ اوردیگر ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر تمام بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی پر ہی چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق غیر معیاری ایندھن کے استعمال، زگ زیگ ٹیکنا لوجی کے بغیر بھٹہ جات کو چلانے، ٹائر پیرولیس پلانٹ، آلودگی پھیلانے والی فیکٹری کو چلانے، سالڈ ویسٹ کو جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ تمام بھٹہ مالکان آلودگی پیدا کرنے والوں بھٹوں کو فوری زگ زیگ ٹیکنالوجی پر تبدیل کریں ۔ بھٹہ مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔