48

شورکوٹ (جاوید اعوان سے) شورکوٹ شہر و گردونواح میں گدا گروں کی بھرمار شہری پریشان

شورکوٹ (جاوید اعوان سے) شورکوٹ شہر و گردونواح میں گدا گروں کی بھرمار شہری پریشان شورکوٹ شہر کے علاقوں لاری اڈا،تحصیل چوک،دربار مائی باپ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پیشہ ور گدا گر منڈلاتے پھرتے ہیں جبکہ یہ گدا گر اکثر و بیشتر چوری چکاری کرتے بھی نظر آتے ہیں شورکوٹ کے سماجی حلقوں کا کہنا ہے شورکوٹ شہر میں ملک کے دوسرے علاقوں پیشہ و گداگری کے بہانے آجاتے ہیں جوشہر میں گدا گری کے ساتھ ساتھ چھوٹی موٹی چوری کی وارداتیں بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کوسخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاھے شورکوٹ کے سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے فور ی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں