50

جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ کے باسیوں کےلئے اچھی خبر، ورلڈ بینک کے تعاون سے 3 ارب 80 کروڑ روپے کے سیوریج منصوبوں پر کام کا آغاز ھو چکا ھے۔

جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ کے باسیوں کےلئے اچھی خبر، ورلڈ بینک کے تعاون سے 3 ارب 80 کروڑ روپے کے سیوریج منصوبوں پر کام کا آغاز ھو چکا ھے۔ڈسپوزل اسٹیشنز کی بحالی اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے کے تحت شہر کے زون ون اور زون تھری میں سیوریج کا کام ہوگا۔ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی نے سیوریج لائنوں کی کھدائی کے حوالے سے تمام محکموں سے موثر کوآرڈی نیشن کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔دارالسکینہ روڑ,لاری اڈا و سیوریج مسائل والے دیگر علاقوں کی سیوریج لائنوں کی بحالی پر فوری کام شروع کیا جائے۔ سٹیلائٹ ٹاو¿ن زون ون سے نئی سیوریج لائنیں ڈالنے کیلئے کھدائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 7200 فٹ کی مسنگ سیوریج لائنوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔رواں ماہ کے اختتام پر تمام ڈسپوزل ورکس کی بحالی کا کام مکمل ہو جائے گا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں