28

جھنگ(جاوید اعوان سے) میونسپل کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے شہر بھر کی گلیاں سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عادل شہزاد رانجھا جھنگ کے عوام کے لئے سر درد بن گئے فوری تبادلے کا مطالبہ

جھنگ(جاوید اعوان سے) میونسپل کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے شہر بھر کی گلیاں سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عادل شہزاد رانجھا جھنگ کے عوام کے لئے سر درد بن گئے فوری تبادلے کا مطالبہ جھنگ کی گلیاں سڑکیں گندے پانی سے بھر گئیں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عادل شہزاد رانجھا کو جھنگ سے تبادلہ کرکے جھنگ کے عوام پر احسان کیا جائے تفصیلات کے مطابق جھنگ کی کوئی گلی محلہ ایسا نہیں جہاں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نہ دکھائی دے رہے ہوں سڑکیں بھی کوڑا کرکٹ سے بھر گئیں سرکاری عمارتوں کے اطراف بھی گندے پانی کے جوہڑ اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہیں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عادل شہزاد رانجھا سے موقف لیا گیا تو انکا کہنا تھا انکا کہنا تھا کہ میں تو جھنگ میں رہنا ہی نہیں چاہتا بیشک میرا آج ہی تبادلہ کر دیا جائے تحصیل کے لیے جو سہولیات فراہم کی گئی ہیں وہی سہولیات مجھے ضلع میں فراہم کی گئ ہیں تو کیوں نہ کسی تحصیل میں ہی تبادلہ کر دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ میں سیوریج مسائل کا حل میرے پاس نہیں ہے میں اور میری ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں جھنگ کے محلہ کی گلیوں کا حال یہ ہے کہ دریا چناب کا منظر پیش کر رہی ہیں سکول کالج یا پھر سرکاری عمارتیں سیوریج کے گندے پانی کی تصاویر پیش کر رہی ہیں طلبا طالبات کو بھی کئیں مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ جب سے جھنگ میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عادل شہزاد رانجھا تعینات ہوئے ہیں شہر بھر میں سیوریج مسائل زیادہ ہو چکے ہیں سینٹری ورکر سے لگا کر خاکروب اپنی من مانی کرتے ہیں اگر دفاتر کی بات کی جائے تو عوام دونوں ہاتھوں سے لٹ رہی ہے کئیں بار چیف آفیسر عادل شہزاد رانجھا کے نوٹس میں لایا گیا لیکن انکا یہ موقف ہوتا ہے کہ غریب ملازم ہیں اگر تھوڑی بہت کرپشن کر بھی لی تو کوئی بات نہیں میرا لیول نہیں کہ انکو منہ لگاؤں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عادل شہزاد رانجھا جب سے جھنگ میں تعینات ہوئے ہیں انکی خواہش ہے کہ جھنگ سے تبادلہ کر دیا جائے شہریوں نے نگراں وزیر اعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عادل شہزاد رانجھا کا جھنگ سے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں