25

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کریک ڈاﺅن جاری ھے

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کریک ڈاﺅن جاری ھے۔رواں ماہ ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں، بازاروں اور مختلف مقامات پر 11 ہزار سے زائد انسپکشن گئیں۔اس دوران اوورچارجنگ،ریٹ لسٹ آویزان نہ کرنے پر دوکانداروں کو10 لاکھ 67 ہزار 500 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔7ایف آئی آررجسٹرڈ، 21دوکانیں سیل سمیت خلاف ورزی کے مرتکب117 دوکانداروں کو گرفتار بھی کروایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پرائس مجسٹریٹ کارکردگی بڑھائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لئے جامع اورٹھوس حکمت عملی اپنائی جا رھی ھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں