49

*جھنگ(جاوید اعوان سے) اراضی سنٹر میں پرائیویٹ ایجنٹس کا راج انتظامیہ بے بس یا کچھ اور۔۔۔۔ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) اراضی سنٹر میں پرائیویٹ ایجنٹس کا راج انتظامیہ بے بس یا کچھ اور۔۔۔۔ذرائع*
جھنگ کے اراضی سنٹر میں پرائیویٹ ایجنٹس کا راج انتظامیہ بے بس یا کچھ اور۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق تحصیل جھنگ اراضی سنٹر میں کرپٹ پرائیویٹ ایجنٹس کا مکمل طور پر راج ھے کوئی قانونی اور جائز کام بھی ان ایجنٹس کی آشیرباد کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا ذرائع نے یہ بھی بتایا ھے کہ اس ساری بات کے ثبوت یہ ہیں کہ پچھلے 5/6 ماہ کی سی سی ٹی فوٹیج چلا کر دیکھا جا سکتا ھے کہ چند مخصوص لوگ ہر روز اس فوٹیج میں نظر آئیں گے یہی وہ ایجنٹس ہیں جو اس اراضی سنٹر پر قابض ہیں جب اس سلسلے میں موقف کے لیے ADLR کے موبائل نمبر پر کال کی گئی تو انکا موبائل نمبر پاور آف تھا سماجی اور سیاسی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی۔ چیف سیکریٹری پنجاب۔ سنیئر ممبر ریونیو پنجاب۔ انچارج اراضی سنٹرز پنجاب ۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں