65

*جھنگ(جاوید اعوان سے) کرکٹ کے ہونہار کھلاڑی فاسٹ باولر محمد طیب المعروف مٹھو ملنگا کو پی .ایس . ایل 9 میں لاھور قلندر میں شامل کر لیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) کرکٹ کے ہونہار کھلاڑی فاسٹ باولر محمد طیب المعروف مٹھو ملنگا کو پی .ایس . ایل 9 میں لاہور قلندر میں شامل کر لیا گیا*
ضلع جھنگ کے علاقہ کوٹ لکھنانہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے ہو نہار نوجوان کھلاڑی فاسٹ باولر محمد طیب المعروف مِٹھو ملنگا کو نہایت شاندار کارگردگی کی بنیاد پر فروری میں ہونے والے پی .ایس .ایل 9 ایڈیشن کے موقعہ پر لاہور قلندر میں شامل کر لیا گیا ہے یاد رہے کہ مِٹھو ملنگا کا شمار جھنگ کے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں میں ھوتا ھے جو کہ انٹر ڈویژن اور اپنے ملک کے علاوہ مختلف ممالک کے لیگ میچز میں بھی شرکت کر چکے ہیں اور بطور ایک بہترین فاسٹ باولر اپنی کارگردگی کا لوہا منوا چکے ہیں توقع کی جارہی ھے کہ وہ پی .ایس . ایل 9 ایڈیش میں بھی نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ھوئے اپنے ضلع اور ملک کا نام روشن کریئں گے جھنگ کے عوامی حلقوں نے پی .ایس .ایل ٹورنامنٹ میں لاھور قلندر اور مٹھو ملنگا کی مزید کامیابیوں لیے دُعا کرتے ہوئے نیک خوہشات کا اظہار کیا ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں