24

*جھنگ(جاوید اعوان سے).سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر جھنگ شہباز خان تبسم کا سرکاری زمین پر قبضہ انتظامیہ خاموش تماشائی۔۔۔۔ نہ جانے کیوں۔۔۔؟؟؟ ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے).سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر جھنگ شہباز خان تبسم کا سرکاری زمین پر قبضہ انتظامیہ خاموش تماشائی۔۔۔۔ نہ جانے کیوں۔۔۔؟؟؟ ذرائع*
جھنگ..سابق پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر جھنگ شہباز خان تبسم کا سرکاری زمین پر قبضہ انتظامیہ خاموش تماشائی۔۔۔۔ نہ جانے کیوں۔۔۔؟؟؟ تفصیلات کے مطابق شہباز خان تبسم پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر جھنگ مورخہ 31 مارچ 2024 کو اپنے عہدے سے 60 سال عمر پوری ھونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں جبکہ سابق ڈپٹی کمشنر جھنگ جانے سے پہلے شہباز خان تبسم کی ریٹائرمنٹ سے تقریبا دو ماہ پہلے غیر قانونی اور غیر ائینی طور پر اس کو بطور پی اے ٹو چیئرمین ایجوکیشنل ٹرسٹ جھنگ تعینات کر گئے تھے جس کے خلاف شہری نے چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر فیصل اباد ڈویژن فیصل اباد کو تحریری درخواست دی ہوئی ہے اب سونے پر سہاگہ کے موصوف شہباز خان تبسم نے موضع چک گھمنانہ گوجرہ روڈ پر تقریبا ڈیڑھ / دو کنال سرکاری رقبہ پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے جس کی بار بار میڈیا کے ذریعے نشان دہی بھی کی گئی ہے مگر انتظامیہ کے کان پر ابھی تک جوں تک نہیں رینگی ہے نہ جانے کیوں۔۔۔۔۔؟؟؟؟
عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکرٹری پنجاب وزیر محکمہ مال پنجاب صوبائی سیکرٹری محکمہ مال پنجاب کمشنر فیصل اباد ڈویژن فیصل اباد ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ریونیو ابوبکر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جھنگ میاں سرمد حسین سے اپیل کی ھے کہ مذکورہ بالا سرکاری رقبہ کو واگزار کروایا جائے کیونکہ اس سرکاری افسر کے دیکھا دیکھی اور بھی لوگ سرکاری رقبوں پر ناجائز قبضہ کر رھے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں