26

*جھنگ(جاوید اعوان سے).ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ رائے خرم ارشد کی آشیر باد سے غلام عباس ہیڈ کلرک نے 15 دن گزرنے کے باوجود ٹینڈر فیس ابھی تک خزانہ سرکار میں جمع نہیں کروائی ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے).ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ رائے خرم ارشد کی آشیر باد سے غلام عباس ہیڈ کلرک نے 15 دن گزرنے کے باوجود ٹینڈر فیس ابھی تک خزانہ سرکار میں جمع نہیں کروائی ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں ذرائع*
*ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن رائے خرم ارشد کی آشیر باد سے غلام عباس ہیڈ کلرک نے 15 دن گزرنے کے باوجود ٹینڈر فیس ابھی تک جمع نہیں کروائی ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں*
*تفصیلات کے مطابق مورخہ 23 اپریل 2024 کو بلڈنگ ڈویژن جھنگ میں ٹینڈر کے فارم فروخت ھوئے۔ذرائع کے مطابق 21 ٹھیکیداروں نے فارم خریدے ایک فارم کی فیس 20000 روپے تھی۔انکی کل قیمت 420000 روپے بنتی ھے قانون کے مطابق یہ فیس دوسرے دن یعنی کہ 24 اپریل 2024 کو خزانہ سرکار میں جمع کروانی تھی جو کہ 15 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک خزانہ سرکار میں جمع نہیں ھوئی ھے ذرائع کے مطابق ایکس ای این بلڈنگ اور ہیڈ کلرک کی ملی بھگت سے یہ فیس اس لیے جمع نہیں کروائی گئی کہ ان کے اور ٹھیکیداروں میں بزنس ڈیل چل رھی ھے کہ کچھ لو کچھ دو مگر ابھی تک ڈیل طے نہ ھونے کی وجہ سے یہ فیس خزانہ سرکار میں جمع نہیں کروائی گئی ھے ایکس ای این بلڈنگ سے اس سلسلے میں جب رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ فیس خزانہ سرکار میں جمع ھو چکی ھے مگر ہیڈ کلرک فیس جمع ھونے کا کوئی ثبوت دکھا نہ سکا عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اصلاح احوال کی اپیل کی ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں