457

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کلینک آن ویل پراجیکٹ شہریوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے احسن منصوبے کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے محلہ بھبھڑانہ میں کلینک آن ویل کا معائنہ کیا*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کلینک آن ویل پراجیکٹ شہریوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے احسن منصوبے کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے محلہ بھبھڑانہ میں کلینک آن ویل کا معائنہ کیا*۔ انہوںنے ادویات، الٹراساونڈ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو موقع پر چیک کیا اور شہریوں سے پراجیکٹ بارے فیڈ بیک لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کلینک آن ویل پراجیکٹ میں شوگر ٹیسٹ، بلڈ پریشر،خون کی کمی کے ٹیسٹ, بچوں میں غذائی کمی کا معائنہ اور حاملہ خواتین کو مفید مشورے دیے جائیں گے۔ مرحلہ وار ایمبولینسز ضلع کے تمام علاقوں میں بھیجی جائینگی، پراجیکٹ کے ثمرات ہر صورت لوگوں تک پہنچائے جائینگے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد نے اس مو قع پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ کلینک آن ویل پراجیکٹ کی سہولیات بارے شہریوں کو بھرپور آگاہی فراہم کی جا رہی ھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں