45

*جھنگ (جاوید اعوان سے) جھنگ پولیس کا گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری ۔ پولیس تھانہ سٹی جھنگ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی رہائشی ذہنی معذوری کا شکار گمشدہ خاتون اور ایک سالہ بچے کو لواحقین کی کامیاب تلاش کے بعد انکے حوالے کردیا*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) جھنگ پولیس کا گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری ۔ پولیس تھانہ سٹی جھنگ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی رہائشی ذہنی معذوری کا شکار گمشدہ خاتون اور ایک سالہ بچے کو لواحقین کی کامیاب تلاش کے بعد انکے حوالے کردیا*، ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی ایس ایچ او تھانہ سٹی جھنگ اور انکی ٹیم کو شاباش ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 15 مئی کو پولیس تھانہ سٹی جھنگ کو دوران گشت ایک خاتون جو ایک سالہ بچے کو بوری میں ڈال کر لے جا رہی تھی۔ذہنی معذوری کا شکار خاتون مسلسل دریافت و بازپرس کے باوجود اپنا درست نام و سکونت بتانے سے قاصر رہی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی جھنگ شاہد امیر اور انکی ٹیم نے خاتون اور بچے کو دارلامان بجھوایا۔ خاتون کے ورثاء کی تلاش کیلئے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر تشہیر کی گئی۔بالاخر کوششیں نتیجہ خیز ثابت ھوئی اور ذہنی معذوری کا شکار خاتون کے لواحقین کی کامیاب تلاش کے بعد خاتون اور بچے کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔ ڈیرہ اسماعیل کی رہائشی خاتون کے لواحقین کی کامیاب تلاش پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ایس ایچ او تھانہ سٹی جھنگ اور انکی ٹیم کو شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں