*جھنگ(جاوید اعوان سے)تھانہ کوتوالی پولیس کا آپریشن منشیات فروش گرفتار*
ڈی پی او کیپٹن افتخار کیانی کے احکامات اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر فرحان شبیر نے جلالہ آباد کے منشیات فروش عبدالروف کو گرفتار کر لیا 60 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئی جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا اس موقع پر سب انسپکٹر فرحان شبیر کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں پرعزم ھے اور ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی ہمارا ہدف صرف منشیات فروشوں کو گرفتار کرنا نہیں بلکہ منشیات کی سپلائی کو مکمل طور پر ختم کرنا ھے ایسی کارروائیاں معاشرے کو منشیات کے لعنت سے پاک کرنے کی طرف اہم قدم ہیں تھانہ کوتوالی پولیس کی یہ کارروائی منشیات کے خلاف جاری مہم کا ایک اہم حصہ ہے پولیس کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی اور منشیات فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی کسی بھی شخص کو قانون کو ہاتھوں میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی
