148

*جھنگ (جاوید اعوان سے سے) ڈاکٹر صدف نقوی کی طرف سےشہریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری*

*جھنگ (جاوید اعوان سے سے) ڈاکٹر صدف نقوی کی طرف سےشہریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری* *ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چار سال قبل شروع کی جانے والی نئی میڈیکل ایمرجنسی بلڈنگ مکمل ھونے کے بعد مریضوں کے لیے کھول دی گئی ھے۔ اس کے قیام کا مقصد ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو بہتر، فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ھے۔پہلے ایمرجنسی وارڈ میں صرف 35 بیڈز موجود تھے، لیکن اب نئے بلاک میں بیڈز کی تعداد بڑھا کر 50 کر دی گئی ھے، جس سے بیک وقت زیادہ مریضوں کا علاج ممکن ھو سکے گا۔ نئی عمارت میں جدید طبی آلات، مناسب وینٹیلیشن، مریضوں کے لیے آرام دہ ماحول، اور طبی عملے کے لیے بہتر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صدف نقوی کا کہنا ھے کہ ہم پوری کوشش کر رھے ہیں کہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو 100 فیصد مفت ادویات فراہم کی جا سکیں، اور بڑی حد تک یہ سہولت پہلے ہی فراہم کی جا رھی ھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ جھنگ کے شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں۔شہریوں نے نئی ایمرجنسی بلڈنگ کو ایک خوش آئند قدم قرار دیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ اس سے نہ صرف علاج میں بہتری آئے گی بلکہ مریضوں کا اعتماد بھی سرکاری ہسپتالوں پر بحال ہوگا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں