36

جھنگ: (محمد جاوید اعوان )ریسکیو1122نے مون سون بارشوں کے بعد ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں تیرہ ریسکیو فلڈ ایمرجنسی پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین*

*جھنگ: (محمد جاوید اعوان )ریسکیو1122نے مون سون بارشوں کے بعد ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں تیرہ ریسکیو فلڈ ایمرجنسی پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین*
ضلع جھنگ دو دریاؤں کے درمیان واقع ھے اس وجہ سے ہر سال سیلاب کا خطرہ پیش رہتا ھے اس سال بھی مون سون کی بارشوں کے بعد سیلاب کا خطرہ ھے اس حوالے سے ریسکیو1122نے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ریسکیو فلڈ ایمرجنسی پوسٹیں قائم کر دی ہیں

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریسکیو 1122نے اپنی تمام تیاریاں پہلے مکمل کر لی تھی اس حوالے سے تیرہ مختلف متاثرہ علاقوں چنیوٹ روڈ پر بستی جوگیرہ، سلطان پور، بلو شہابل،علی پور، پرانا چنڈ پل پرموضع دادوآنہ، پکے والا،جھنگ سٹی بند، بیلہ جبانہ،کوٹ خیرا، ہیڈتریموں ورکس،ڈبکلاں، باہو پل، اور ولی محمد جنڈیر شامل ہیں

اس کے علاوہ اگر کہیں ضرورت پڑی تو مزید پوسٹیں بھی قائم کی جا سکتی ہیں ریسکیو کے اہلکار مکمل فلڈ آلات , کشتیوں اور بوٹ انجن کے ساتھ موجود ہیں اور کسی بھی فلڈ ایمرجنسی پر متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر پہنچائیں گئے

اورڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے قائم کئے گئے فلڈ ریلیف کیمپوں میں بھی ریسکیو میڈیکل پوسٹیں بنائی گئی ہیں اس کے علاوہ ریسکیو اسٹیشن پر بھی ریسکیو سٹاف کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں