43

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) واپڈا عبدالحکیم کے انتخابات مکمل، بھر پور مقابلے کے بعد غضنفر شیخ چیئرمین اور مقبول سسرانہ جنرل سیکرٹری منتخب، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) واپڈا عبدالحکیم کے انتخابات مکمل، بھر پور مقابلے کے بعد غضنفر شیخ چیئرمین اور مقبول سسرانہ جنرل سیکرٹری منتخب، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں تفصیل کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے سب ڈویژن عبدالحکیم میں انتخابات کا انعقاد ہوا۔ دو پینل کے مابین کانٹے دار مقابلے کے بعدغضنفر حسین شیخ چیئرمین کے عہدے پر 25 ووٹوں سے پورے پینل کے ساتھ کامیاب قرار پائے ان کا مخالف امیداوار محمد بلال 23 ووٹ حاصل کرسکا۔ دیگر کامیاب عہدیداران میں وائس چیئرمین علی رضا، جنرل سیکرٹری مقبول حسین سسرانہ، جوائنٹ سیکرٹری مظہر محمود شامل ہیں۔ الیکشن کی خاص بات جوائنٹ سیکرٹری کا فیصلہ ٹاس کی مدد سے کیا گیا۔ کامیاب پینل کا انتخابی نشان سیڑھی تھا۔ انتخابات میں کل 48 ووٹ کاسٹ کیئے گئے۔ محمد ندیم ظفر نے الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیئے۔ دریں اثناء ایس ڈی او واپڈا انجنئر عامر فاروق، سابق ایس ڈی اوز مدثرجمیل سلیمی، راو شاکر، سابق چیئرمین منیر گجر اور شہر کی سماجی و سیاسی تنظیموں کے رہنمائوں میں خالد حسین میئو، مبشر جمیل سلیمی، سید عتیق مہتاب، امجد علی امجد ایڈووکیٹ، عدیل ارشاد، عبدالروف عاقب و دیگر نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں