47

جھنگ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں بڑھتے ھوئے کرائم چوری ڈکیتی اغوا برائے تاوان کو روکنے کیلیے ڈی پی او کا احسن قدم.ایس ایچ او امان اللہ کی تعیناتی سے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ھوگی

جھنگ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں بڑھتے ھوئے کرائم چوری ڈکیتی اغوا برائے تاوان کو روکنے کیلیے ڈی پی او کا احسن قدم.ایس ایچ او امان اللہ کی تعیناتی سے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ھوگی
جھنگ (جاوید اعوان سے) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایس ایچ او امان اللہ قمر کی تعیناتی پر سیاسی و سماجی حلقوں نے
ڈی پی او جھنگ کا فوری اقدام خوش آئین قرار دیا. تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں بڑھتے ہوئے جرائم کو قابو کرنے کے لیے اعجاز خان کی جگہ امان اللہ قمر کو ایس ایچ او تعینات کرنا وقت کی اھم ضرورت تھی
اعجاز خان اچھے پولیس آفیسر تھے تاہم ان کی نسبت امان اللہ قمر کو وسیع تجربہ ہے آپ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پہلے بھی تعینات رہے چکے ہیں آپ کرائم فائٹر ایس ایچ او مانے جاتے ہیں آپ کی تعیناتی سے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ھوگی ۔ایس ایچ او امان اللہ قمر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ان شاءاللہ جرائم کو قابو پانے میں اپنی بھرپور کوشش کروں گا شہریوں کے تعاون کی ضرورت ھے اپنے اردگرد مشکوک افراد کے متعلق ہمیں فوری اطلاع دیں مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سپیشل ناکے اور پولیس گشت کو موثر بنانے کے لیے پولیس کے جوانوں کو چوکنا رہنے کی ہدایات کردی ہیں اور انہیں سختی سے ہدایات کی ہیں کہ غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر ناکے اور پولیس کے گشت کی چیکنگ خود کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں