44

جھنگ (محمد جاوید اعوان)سوتیلی ماں نے محکمہ مال کے پٹواری نادرا افسران اور بیٹوں کی ملی بھگت سے آسیہ عباس دختر غلام عباس کو جائیداد سے محروم کردیا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)سوتیلی ماں نے محکمہ مال کے پٹواری نادرا افسران اور بیٹوں کی ملی بھگت سے آسیہ عباس دختر غلام عباس کو جائیداد سے محروم کردیا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
تفصیلات کے مطابق بہروز عباس، مہتثم عباس ، فروا رانی اور طیبہ کوثر قوم بھروانہ سیال موضع کوٹ مرزا کے رہائشیوں نے ریکارڈ میں خورد برد کی اور سوتیلی ہمشیرہ آسیہ عباس دختر غلام عباس بھروانہ کی جائیداد محکمہ مال کے عملے کے ساتھ ملکر ہتھیالی جھوٹے مقدمات بنا کر شریف رشتہ داروں کو بلا وجہ تنگ کیا جا رہا ھے۔ اس سے قبل وہ اپنی ایک اور ہمشیرہ کے ساتھ بھی جائیداد کی خاطر کچھ ایسے ہی معاملات کر چکے ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود اپنی ہمشیرہ آسیہ عباس دختر غلام عباس کی جائیداد ہڑپ کر لی گئی۔ اور اوپر سے جھوٹے مقدمات اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں متاثرہ خاتون نے ڈی سی جھنگ ڈی پی او جھنگ اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ھے کہ ایک تو مجھے دھوکہ دہی اور جعل سازی کے ذریعے میرے والد کی جائیداد سے محروم کیا اور اوپر سے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ھے مجھے انصاف دلایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں