43

جھنگ ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئر نقاش کی کرپشن کے مزید انکشافات ۔۔ذرائع مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئر نقاش کی کرپشن کے مزید انکشافات ۔۔ذرائع مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جھنگ(محمد جاوید اعوان) ھائی وے ڈیپارٹمنٹ جھنگ میں تعینات سب انجینئر نقاش کی کرپشن کے مزید انکشافات موصوف شکل و صورت سے تو بہت ھی پرہیزگار اور متقی لگتے ہیں مگر کرپشن کی دنیا کے بادشاہ ہیں ایوب چوک سے علی آباد تک مرمت اور تعمیر ھونے والی روڈ کے موصوف انچارج سب انجینئر ہیں کام شروع ھونے سے پہلے ھی موصوف نے ٹھیکیدار سے مل کر روڈ کی دونوں اطراف میں پرائیویٹ عمارات کو نشان لگانے شروع کر دئیے کہ یہ عمارات محکمہ ھائی وے کی جگہ میں تعمیر ھوئی ھوئی ہیں لوگوں کو ڈرایا دھمکایا اور ان سے مک مکا کر کے نشان آگے پیچھے کر دئیے گندہ ٹویہ پر ھائی وے ڈیپارٹمنٹ کے اپنے سٹور کو گرا کر پرانا مٹیریل ہڑپ کر لیا روڈ کی تعمیر شروع ھوئی تو ٹھیکیدار سے مل کر ناقص میٹریل استعمال کروانا شروع کر دیا مقامی ایم پی اے نے متعدد بار اس زیر تعمیر روڈ کی انسپکشن کی اور ناقص میٹریل استعمال کرنے پر کئی جگہوں سے روڈ اور نالہ گرا کر دوبارہ بنوایا مگر موصوف سب انجینئر کے کان پر جوں تک نہ رینگی میڈیا پر نقاش سب انجینئر کی خبریں شائع ھونے پر موصوف لوگوں سے کہہ رھے ہیں کہ اخباری میرا کیا کر سکتے ہیں میرے اوپر تک ھاتھ ملے ھوئے ہیں اور سیاست دانوں کی مجھے آشیرباد حاصل ھے میرا کوئی کیا بگاڑ سکتا ھے جب XEN ھائی وے ڈیپارٹمنٹ اسد شاہین سے موقف کے لیے میڈیا نمائندگان نے ملاقات کی تو انھوں نے کہا کہ روڈ میں میٹریل ٹھیک استعمال ھو رھا ھے سٹور کے بارے میں انکوائری کروا لیتا ھوں
عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی چیف سیکریٹری پنجاب
صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب سیکریٹری تعمیرات و مواصلات پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد محمد ارشد بھٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی ھے کہ ایوب چوک سے علی آباد تک زیر تعمیر روڈ کی نگرانی سے نقاش سب انجینئر کو فوری طور پر ہٹایا جائے کسی اور ایمان دار سب انجینئر کی ڈیوٹی لگائی اور اس روڈ کی پیمنٹس جو کہ نقاش سب انجینئر نے کی ہیں انکی اعلٰی سطحی انکوائری کروائی جائے اور کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور خرد برد کی گئی رقم کو ریکور کر کی خزانہ سرکار میں جمع کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں