22

جھنگ(محمد جاوید اعوان) سبزی منڈی میں مافیا نے ٹماٹر، ہری مرچ، پیاز اور دیگر سبزبات اور فروٹ کا بحران جان بوجھ کر ایسا کیا ہوا ہے یہ مافیا مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ ساز باز کر کے۔ ڈی سی اور دیگر آفسران کو سب اچھا کی رپورٹ دیکھا کر لوٹ مار کر رھا ہے عوامی حلقے

جھنگ(محمد جاوید اعوان) سبزی منڈی میں مافیا نے ٹماٹر، ہری مرچ، پیاز اور دیگر سبزبات اور فروٹ کا بحران جان بوجھ کر ایسا کیا ہوا ہے یہ مافیا مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ ساز باز کر کے۔ ڈی سی اور دیگر آفسران کو سب اچھا کی رپورٹ دیکھا کر لوٹ مار کر رھا ہے عوامی حلقے ذرائع کے مطابق سبزی منڈی میں سبزیات فروٹ کے ریٹ سرکاری اور ہوتے ہیں اور باہر اور خود ساختہ مہنگاٸی کا شور مچا کر بڑھی والے اور محلے میں دوکان دار من مرضی کا ریٹ لگا کر عوام کو لوٹ رہے ہیں پیاز، ٹماٹر باہر سے بڑی مقدار میں آ رہا ہے لیکن ریٹ کم نہیں ہورہے فروٹ غریب آدمی کی خرید سے باہر ہے ہری مرچ ۔ لیموں ۔ دھنیا وغیرہ کا ریٹ سبزی منڈی مافیا نے اتنا زیادہ کر دیا ہے کہ عام آدمی اس کوگھر لے جانے سے پہلے کی بار سوچ رہا ہوتا ہے مارکیٹ کمیٹی اور ۔مافیا جن کی تعداد چند ایک ہے عوام کو چونا لگا کر مال بنارے ہیں آفسر ان کی ساز باز سے مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے ۔ ڈی سی یا کو ئی آفسر سبزی منڈی وزٹ پر جاتے ہیں تو ان تو کو سب اچھا کی رپوٹ دے دی جاتی ہے کھجور کا ریٹ بھی زیادہ ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی مافیا سے عوام کو نجات دلاٸی جاۓ ہے اور مہنگاٸی خود ساختہ ختم کرکے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کیے جاٸیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں