39

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ایم ایس ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ کا کہنا ھے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ ضلع کا واحد سرکاری ہسپتال ھے جس میں مریضوں کا رش اتنا زیادہ بڑھ چکا ھے کہ ڈاکٹرز سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کو علاج معالجہ میں شدید مشکلات درپیش ہیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ایم ایس ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ کا کہنا ھے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ ضلع کا واحد سرکاری ہسپتال ھے جس میں مریضوں کا رش اتنا زیادہ بڑھ چکا ھے کہ ڈاکٹرز سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کو علاج معالجہ میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر الطاف حسین بھوانہ کا کہنا ہے کہ وہ محدود وسائل میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں تاہم بہت جلد غلام نبی میموریل بلاک کی تکمیل کے بعد یہ مسئلہ حل ھوجائے گا ایم ایس ڈاکٹر الطاف حسین بھوانہ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ صوبہ پنجاب کا واحد ہسپتال ھے جو زیادہ مریض چیک کرنے میں یکے بعدیگرے پہلا دوسرا اور تیسرا نمبر لے چکا ھے جو ان کے لیے قابل فخر بات ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں